ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کرناٹک حجاب معاملہ؛ سرسی میں دفعہ 144نافذ: باحجاب طالبات نے اسکول اور کالج جانے کے بجائے گھروں میں ہی رہنے  کو دی ترجیح

کرناٹک حجاب معاملہ؛ سرسی میں دفعہ 144نافذ: باحجاب طالبات نے اسکول اور کالج جانے کے بجائے گھروں میں ہی رہنے  کو دی ترجیح

Sat, 19 Feb 2022 18:42:43    S.O. News Service

سرسی:19؍ فروری (ایس اؤ نیوز) حجاب معاملے کو لے کر تحصیلدار نے تعلقہ بھر میں دفعہ 144نافذ کئے جانے سے سبھی کالجوں اور اسکولوں کے قریب پولس سکیورٹی لگائی گئی تھی ۔ جس کے چلتے تعلیم گاہوں کےقریب ماحول ٹھنڈا رہا۔ البتہ باحجاب طالبات  نے اسکولوں اور کالجوں کا رخ کئے بغیر گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی ۔

اسکول اور کالج دوبارہ شرو ع ہونے کے بعد باحجاب لڑکیاں اسکول اور کالج میں داخلہ کےلئے احتجاج کررہی تھیں  تو اساتذہ اورپولس کا کام  انہیں سمجھا بجھا کر لوٹانا ہی رہ گیا تھا۔ حالات بگڑنے سے پہلے ہی تحصیلدار نےحالات کو قابو میں رکھنے کےلئے پیشگی اقدام کے طورپر دفعہ 144نافذ کردی۔ جس کے چلتے اسکولوں اور کالجوں کے اطراف 200میٹر تک امتناعی احکامات نافذ کئے گئے۔

 حالات کے پیش نظر ہائی کورٹ کے حتمی فیصلہ تک باحجاب طالبات نے  گھروں میں ہی بیٹھنے کو ترجیح دی ہے ۔ جس کےنتیجے میں 150 سے زائد طالبات امتحانات سے محروم ہوگئے ہیں ۔ ڈی وائی ایس پی روی نائک نے گشت کرتےہوئے حالات پر نگاہ  بنائی رکھی ہے تو سرکاری ڈگری کالج کے سامنے دیہی تھانہ انسپکٹر ایریا سکیورٹی انتظامات پر نظر بنائے ہوئے  ہیں ۔ اُدھر  ایم ای ایس کالج اور ماریکامبا ہائی اسکول کے قریب مارکیٹ تھانہ انسپکٹر بھیما شنکر کی قیادت میں حفاظتی بندوبست کیاگیا ہے۔ پروگریسوو اور نیل کنی کالجوں کے قریب بھی شہری پولس انسپکٹر راج کمار اپنے عملے ساتھ موجود ہیں۔


Share: